سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

كيا وقف كى مرمت كرنا افضل ہے يا نئى عمارت تعمير كرنا؟

12810

تاریخ اشاعت : 25-07-2005

مشاہدات : 4693

سوال

كيا وقف كردہ منہدم شدہ عمارت كى مرمت افضل ہے يا كہ نئى عمارت وقف كرنا؟
اور منہدم شدہ وقف عمارت كو دوبارہ قائم كرنے كا اجروثواب كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين حفظہ اللہ تعالى سے دريافت كيا تو ان كا جواب تھا:

ہمارے خيال ميں اگر اس كى مرمت پر زيادہ خرچ نہيں تو اس كى مرمت كروانے ميں اسے اجر ملے گا، اگرچہ وہ وقف كرنے والوں ميں شامل نہ بھى ہو.

جيسا كہ جب اس نے ديكھا كہ مسجد گرنےوالى ہے تو اس نے اسے كى مرمت كروا دى، اگرچہ اس پر دوسرى مسجد يا نصف مسجد بنانے جتنا بھى خرچ ہو جائے، تو اس حال ميں وہ ايسا ہے كہ اس نے مسجد بنانے ميں حصہ ڈالا ہے، اور اسى طرح كوئى خيراتى مدرسہ اور سكول، يا خيراتى وقف بھى ( ميرى مراد يہ ہے كہ وہ عمارت تعمير كرنا جو خيراتى تنظيم وغيرہ كے ليےوقف ہے ) .

ماخذ: فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين