الحمد للہ.
مندرجہ بال سوال ہم نے فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين حفظہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:
وقف شمار ہونگى، اس مالك كےليے يہ گاڑياں واپس لينى جائز نہيں ہيں.
آپ نے يہ گاڑى يا يہ بس طالب علموں يا طالبات كے آنے جانے، يا مردے منتقل كرنے كے ليے ايمبولينس وقف كى تو آپ كو واپس لينے كا حق نہيں، بلكہ جب تك ان گاڑيوں سے فائدہ ليا جاتا رہے گا آپ كا اجروثواب جارى رہے گا .