جمعرات 6 جمادی اولی 1446 - 7 نومبر 2024
اردو

اگر صدقہ كرنے والا وقف كى تحديد نہ كرے تو كيا كرنا چاہيے؟

13045

تاریخ اشاعت : 22-04-2008

مشاہدات : 5008

سوال

اگر وقف كرنے والا شخص كہے كہ اس وقف ميں سے كچھ تحفہ اور كچھ مسكينوں كو كھانا كھلانا ہے، اور اس غلہ كى كميت كى تحديد كيے بغير مر گيا تو نگران اس كى مقدار كا اندازہ كس طرح لگائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين حفظہ اللہ تعالى كےسامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

عرف عام كو ديكھا جائےگا، اور اس دور ميں كلمہ طعمۃ ( كھانا ) كا استعمال ديكھ كر اس كى طرح رجوع كرتے ہوئے اس پر عمل كرينگے، اور غالبا اس سے ان كى مراد رمضان المبارك ميں روزہ داروں كا روزہ افطار كروانا اور انہيں رات كا كھانا كھلانا ہوتى ہے، اگرچہ وہ تين يا پانچ مسكين ہوں جو افطارى كے محتاج اور ضرورتمند ہوں.

ماخذ: فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين