سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

موبائل فون ميں موسيقى پر مشتمل ٹون حرام ہے

13502

تاریخ اشاعت : 30-07-2007

مشاہدات : 6163

سوال

اس وقت بہت سے موبائل فونز ميں موسيقى پر مشتمل ٹون پائى جاتى ہيں، تو كيا عام گھنٹى اور ٹون كى جگہ يہ موسيقى والى ٹون لگانى جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ٹيلى فون يا دوسرے آلات ميں موسيقى پر مشتمل ٹون لگانى جائز نہيں، كيونكہ موسيقى سننا حرام ہے، جيسا كہ اس كى حرمت كتاب و سنت كے شرعى دلائل سے ثابت ہوتى ہے.

بلكہ اس كے بدلے عام گھنٹى اور ٹون استعمال كى جا سكتى ہے، اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ: مستقلى فتوى اينڈ علمى ريسرچ كميٹى سعودى عرب - ماخوذ از: الدعوۃ ميگزين ( عربى ) عدد نمبر ( 1795 ) صفحہ ( 42 )