الحمد للہ.
آپ مسجد ميں جاتے رہيں، اور مسجد كى جماعت ميں تفريق پيدا كرنے سے پرہيز كريں، اور اندر سے وعظ و نصيحت كے ذريعہ اصلاح كى كوشش كريں، اور كسى حرام كام ميں پڑے بغير اچھے تعلقات قائم كريں، اور ہو سكتا ہے آپ كى جانب سے نرمى كے ساتھ لكھى ہوئى تجاويز پيش كرنا حالات كو سدھارنے ميں معاونت كرے.
اور آپ اميد ركھيں كہ مستقبل ميں امور بہتر اور اچھے ہو جائيں، ہو سكتا ہے يہ كميٹى يا اس كے بعض اركان بدل جائيں، تو اسطرح دين پر زيادہ علم كرنے لگيں، صالح بن جائيں، اور ہو سكتا ہے ان ميں آپ بھى شامل ہوں.
ہم اللہ تعالى سے اپنے اور آپ كے ليے توفيق كے طلبگار ہيں.
واللہ اعلم .