الحمد للہ.
اگر آپ نے بيوى كو بائن كبرى طلاق دى ہے اور شرعى عدالت سے اس كى توثيق بھى كرائى ہے تو آپ كے ليے بيوى اس وقت تك حلال نہيں جب تك وہ كسى اور سے نكاح نہ كر لے اور يہ نكاح رغبت ہونا چاہيے، نكاح حلالہ نہيں، پھر اگر وہ شخص فوت ہو جائے يا اسے اپنى مرضى سے طلاق دے دے تو وہ آپ كے ليے حلال ہو جائيگى.
مزيد آپ سوال نمبر (109245 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .