سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

خلع والی عورت کی عدت اوراس کا خاوند سے رجوع

14569

تاریخ اشاعت : 12-01-2010

مشاہدات : 32731

سوال

جب بیوی خاوند سے خلع کا مطالبہ کرے اورخاوند موافقت کرلے تو خلع کے بعد عورت کتنی مدت تک شادی کے لیے انتظار کرے ؟ اورکیا ان دونوں کے لیے دوبارہ شادی کرنا ممکن ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اگر خلع حاصل کرنے والی عورت حاملہ ہوتو علماء کے اجماع کے مطابق اس کی عدت وضع حمل ہے ، دیکھیں : المغنی ابن قدامہ ( 11 / 227 ) ۔

لیکن اگر وہ حاملہ نہیں تواس کی عدت میں علماء کرام کا اختلاف ہے ، ان میں سے اکثر اہل علم تو اس طرف گۓ ہیں کہ وہ تین حیض عدت گزارے گی کیونکہ اللہ تعالی کے فرمان کا عموم اسی پر دلالت کرتا ہے :

فرمان باری تعالی ہے :

اورطلاق والی عورتیں تین حیض تک انتظار کریں البقرۃ ( 228 ) ۔

اورصحیح یہی ہے کہ خلع حاصل کرنے والی عورت صرف ایک حیض عدت گزارے گی ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت بن قیس رضي اللہ تعالی عنہ کی بیوی کوبھی خلع حاصل کرنے کے بعد ایک حیض عدت گزارنے کا فرمایا تھا ۔ سنن ترمذی حدیث نمبر ( 1185 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح ترمذی ( 946 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

اوریہ حدیث اس آیت کے عموم کے لیے مخصص ہے جواوپر بیان کی گئي ہے ، اوراگروہ تین حیض عدت گزارے تو یہ اکمل اوراحوط ہوگا اورعلماء کرام کے اختلاف سے بھی نکلا جاۓ گا جوکہ بعض اہل علم کہتے ہیں کہ آیت کے عموم کے اعتبار سے وہ تین حیض عدت گزارے ۔ دیکھیں فتاوی الطلاق للشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی ( 1 / 286 ) ۔

اوراس میں کوئي حرج نہیں کہ وہ نۓ نکاح کے ساتھ دوبارہ شادی کرلیں اس کے لیے آپ سوال نمبر ( 10140 ) کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد