الحمد للہ.
جب مسلمان شخص كو كوئى شرعا مباح اور جائز كام نہ ملے تو اسے كفار كے ہوٹلوں ميں ايك شرط پر كام كرنا جائز ہے، كہ وہ خود لوگوں كو شراب نہ پيش كرے، يا اسے اٹھا كر نہ لے جائے، يا شراب كشيد نہ كرے، يا اس كى تجارت نہ كرے.
اور خنزير كا گوشت اور دوسرى حرام اشياء پيش كرنے ميں بھى يہى حال ہے .