الحمد للہ.
جب شركت اختيارى ہے تو پھر آپ اس ميں شريك مت ہوں؛ تا كہ اس مخصوص لباس كے پہننے ميں كفار كى مشابہت سے بچ سكيں، اور اسى طرح اس تقريب ميں جو برائياں اور خرابياں ہونگى ان سے بھى بچ سكينگے.
اور پھر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان بھى ہے:
ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جس نے بھى كسى قوم سے مشابہت اختيار كى تو وہ انہيں ميں سے ہے "
سنن ابو داود حديث نمبر ( 4031 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے..
واللہ اعلم .