سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

قرآن مجید کی تعلیم پر معاوضہ لینا جائز ہے

سوال

کیا قرآن مجید پڑھا کر معاوضہ لینا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

لجنۃ دائمۃ ( مستقل فتوی کمیٹی ) سے تعلیم قرآن کی اجرت کے جوازکے معلق سوال کیا گيا تو اس کاجواب تھا :

جی ہاں علماء کرام کے صحیح قول کے مطابق تعلیم قرآن کا معاوضہ لینا جائز ہے جس کی دلیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی فرمان ہے :

( سب سے بہتر اورحق معاوضہ جو تم لیتے ہو وہ کتاب اللہ کا ہے ) صحیح بخاری ۔

اور ضرورت مند تو اس کا زيادہ مستحق ہے ۔

اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں برسا‎ۓ ۔  .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( م / 4 ص / 91 )