جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

کیتھولک عیسائ مسلمان لڑکی سے شادی کرناچاہتااوراسلام قبول کرنے کے معتلق سوچ رہا ہے

20239

تاریخ اشاعت : 05-01-2013

مشاہدات : 5290

سوال

میں کیتھولک عیسائ ہوں اورایک مسلمان لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، میں نے اسلام کا مطالعہ کیا ہے میرااس دین میں داخلہ کیسے ممکن ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ :

اس اللہ رب العزت کی حمدوثنا ہے جس نے آپ میں دخول اسلام کی رغبت ڈال دی ہے اورہم آپ کے دخول اسلام کی کیفیت کے بارہ ميں سوال پرمشکورہیں ، دین اسلام ہی وہ دین ہے جس پرچلنے والے کےعلاوہ روزقیامت کوئ اورکامیاب نہیں ہوسکتا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی کتاب عزیز میں فرمایا ہے :

جوشخص بھی اسلام کے علاوہ کوئ اوردین تلاش کرے گا اس کا وہ دین قبول نہ کیا جاۓ گا اوروہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا آل عمران ( 85 ) ۔

دخول اسلام ایک بہت ہی آسان سامعاملہ ہے اس میں کوئ پرپیچ معاملات نہيں آپ صرف اتنا کریں کہ دو چيزوں کی گواہی اپنی زبان سے اداکر دیں جو دین اسلام کی کنجی اوراس کا ملخص اور اساس وبنیاد ہیں توآپ یقین قلب سے اپنی زبان کے ساتھ یہ کلمات کہیں :

( أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أنّ محمدا رسول الله ) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئ معبود برحق نہیں اورمیں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے رسول ہیں ۔

پھرآپ غسل کریں اورطہارت کی نیت کرتے ہوۓ وضوء کرکے نماز ادارکریں ، اوراسی طرح باقی شعار دین بھی اپنانا شروع کردیں جن میں سے سب سے اعلی اورعظیم نماز ہے جوبندے کواپنے پروردگار سے مربوط کرتی اوراس سے تعلق جوڑتی ہے ۔

آپ نمازکی تفصیل اورکیفت کے لیے سوال نمبر(13340) اور (11497) کا مطالعہ کریں ۔

اورآپ پریہ یقین رکھنا بھی واجب ہے کہ عیسی علیہ السلام اللہ تعالی کے بندے اوررسول ہیں نہ تووہ خود الہ ہیں اورنہ ہی الہ کے بیٹے بلکہ وہ ایک بشر ہیں اللہ تعالی نے انہیں توحید اوراللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کرنے کی دعوت دے کرمبعوث فرمایا ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

نہ تواللہ تعالی نے کسی کوبیٹا بنایا ، اورنہ ہی اس کے ساتھ کوئ اور معبود ہے المؤمنون ( 91 ) ۔

اورایک دوسرے مقام پراللہ تعالی نے اس طرح فرمایا :

مسیح ابن مریم رسول ہونے کے علاوہ اورکچھ بھی نہیں ، اس سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے ہیں ، اوران کی والدہ ایک راست باز خاتون تھیں دونوں ماں باپ کھانا کھاتے تھے المائدۃ ( 75 ) ۔

تواس سے آپ کویہ علم اوردلالت ملتی ہے کہ اسلام نے عیسی علیہ السلام اوران کی والدہ کی کتنی عزت واحترام کیا ہے جس میں نہ توغلو ہے اورنہ ہی شرک پایا جاتا ہے ۔

اورہم آپ کے لیے یہ بھی بیان کرنا چاہتے ہيں کہ باوجود اس کے کہ ہوسکتا ہے اس مرحلہ میں آپ کے دخول اسلام کا باعث مسلمان لڑکی سے شادی کی رغبت ہو لیکن جب آپ اسلام قبول کرکے مزیداسلام کوسیکھیں اوراپنی زندگی میں اس کے شعارپرواقعتاعمل کریں گے توآپ کےاسلام نکھارپیدا ہوگا اورنیت صاف ہوگی اوراللہ تعالی کا اخلاص پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اس دین کے صحیح ہونے پر مکمل اطمنان پیداہوگا ، اوریہ چيزبھی آۓ گی اس دین کے علاوہ کوئ اورتزکیہ نفس اوراسے پاک نہیں کرتا ۔

اورہم کوآپ کے خوش آئند مستقبل کی سعادت مندی کی خوشخبری دیتے ہیں ، اس لیے کہ آپ نے جوسوال میں ابتدائي چيزیں بیان کی ہیں وہ بہت اچھی فال کا باعث ہیں خاص کرجب ہم سب اللہ تعالی کے اس قول پرسوچ وبچار کريں گے جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

توجس شخص کواللہ تعالی ھدایت دینا چاہے اس کے سینہ کواسلام کے لیے کشادہ کردیتا ہے الانعام ( 125 ) ۔

توہم اللہ تعالی سے دعاگوہیں کہ وہ آپ کے سینہ کواسلام کے لیے کشادہ کردے اورآپ کودین اسلام میں داخل ہونانصیب کرے ۔

اوربلاشبہ یہ خبراس مسلمان لڑکی کے لیے بہت سعادت مندی کی خبر ہوگی جوآپ سے شادی کرنے والی ہے اس لیے کہ اسے علم ہے آپ سے شادی اسلام قبول کرنے کے بعد ہی ممکن ہے جوکہ رب العالمین کی شریعت ہے ۔

اورہم آپ کواپنی اس ویپ سائٹ پرقاری اورسائل اورخیر وبھلائ پرتعاون کرنے والے کی حیثیت سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔

اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ ہررحمتیں نازل فرماۓ ، آمین یا رب العالمین ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد