جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

نمازجنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا حکم

20435

تاریخ اشاعت : 24-03-2011

مشاہدات : 8944

سوال

نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنی واجب ہے ۔

اس کی دلیل یہ ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :

( نماز اس طرح ادا کرو جس طرح مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو ) اسے امام بخاری رحمہ اللہ تعالی نے روایت کیا ہے ۔

اوراسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے :

( جوسورۃ الفاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز ہی نہيں ہوتی ) متفق علیہ ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی ومقالات متنوعہ لفیضلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی ( 13 / 143 ) ۔