جمعرات 9 رجب 1446 - 9 جنوری 2025
اردو

حج کی وجہ سے ماہواری میں تاخیرکرنا

سوال

میں ان شاءاللہ اس برس حج پرجانا چاہتی ہوں اورمجھے توقع ہے کہ مکہ پہنچ کرماہواری شروع ہوجائےگی ، کچھ لوگوں نے مجھے یہ نصیحت کی ہے کہ میں ڈاکٹرکے مشورہ سےماہواری میں تاخیرپیدا کرنے کے لیے گولیاں استعمال کروں تاکہ حج مکمل کرسکوں ۔
لھذا ماہواری میں تاخیر پیدا کرنے والی گولیاں استعمال کرنے کے بارہ میں شرعی موقف کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جب عورت کوایسی گولیاں استعمال کرنے میں کوئي ضرراورنقصان نہ ہوتا ہوتویہ گولیاں استعمال کرنا مستحب ہیں اوراس کے بارہ میں کسی سپیشلیسٹ ڈاکٹرسے مشورہ کرکے نقصان معلوم کیا جاسکتا ہے ۔

مستقل فتوی کمیٹی ( اللجنۃ الدائمۃ ) سے اس کے بارہ میں سوال کیا گیا تواس کا جواب تھا :

مسلمان عورت کے لیے ایام حج میں ماہواری سے بچنے کے لیے کسی سپیشلسٹ ڈاکٹرسے عورت کی سلامتی کے بارہ میں مشورہ کرنے کےبعدمانع حیض گولیاں استعمال کرنی جائز ہیں ، اوراسی طرح اگروہ لوگوں کے ساتھ روزہ رکھنا چاہے توپھربھی استعمال کرسکتی ہے ۔

الفتاوی الجامعۃ للمراۃ المسلمۃ ( 2 / 495 ) ۔ .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب