سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

نقدی رقوم کی زکاۃ کا حساب لگانے کا طریقہ

سوال

میرے پاس 10000 ریال ہیں اور ان پر سال گزر چکا ہے، تو اس میں کتنی زکاۃ واجب ہوتی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نقدی نوٹوں میں واجب ہونے والی زکاۃ اس رقم کا چالیسواں حصہ ہوتی ہے، دوسرے لفظوں میں 2.5 فیصد  یا پھر ایک ہزار میں سے  25 ۔

نقدی نوٹوں میں حساب لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر ہزار میں سے 25 ریال زکاۃ ہو گی، چنانچہ اگر آپ کے پاس دس ہزار ریال ہیں تو 250 ریال مجموعی زکاۃ ہو گی۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نصاب کو پہنچنے والی یا اس سے زائد رقم  کو 40 پر تقسیم کر دیا جائے تو حاصل جواب  واجب الادا زکاۃ کی مقدار ہو گی۔

لہذا اگر آپ 10000 ریال کو 40 پر تقسیم کریں تو اس کا جواب  250 آئے گا اور یہی واجب زکاۃ کی مقدار ہے۔

مزید کیلیے آپ سوال نمبر: (2795) کا جواب ملاحظہ کریں۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب

متعلقہ جوابات