الحمد للہ.
چار چیزوں میں سے ایک کے آنے سے لڑکی یا عورت بالغ ہو جاتی ہے ،
1- یہ کہ اس کی عمر پندرہ برس مکمل ہو جائے ۔
2- زیر ناف بالوں کا اگنا ، فرج کے ارد گرد سخت بال ہوں ۔
3- منی کا انزال ہونا شروع ہو جائے جو کہ معروف ہے ۔
4- حیض کا آنا ۔
تو اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک بھی آ جائے تو وہ بالغ اور مکلف ہو گی اور اس پر اسی طرح عبادات واجب ہو جائیں گی جس طرح کہ بڑوں پر واجب ہیں ۔
اور اگر عورت کو اس کا علم نہیں کہ ان چیزوں سے بلوغت ہو جاتی ہے تو جب وہ روزے نہیں رکھتی تو اس پر کسی قسم کا کوئی گناہ نہیں کیونکہ وہ جاہلہ ہے اور جاہل پر اس وقت تک کوئی گناہ نہیں جب تک اسے علم نہ ہو لیکن اگر قدرت رکھنے کے باوجود علم حاصل نہیں رکھتا تو گناہ گار ہو گا ۔
لیکن اس عورت پر واجب ہے کہ وہ ان روزوں کی قضاء میں جلدی کرے جو اس نے ترک کۓ تھے کیونکہ عورت جب بالغ ہو جائے تو وہ مکلف ہے اور اس پر ان روزوں کی قضاء واجب ہے جو اس نے مکلف ہونے کے بعد چھوڑے تھے ۔
اور اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ بلوغت کے بعد جتنے دن روزے نہیں رکھ سکتی اسے جاننے کی کوشش کرے اور اس میں جلدی کرے تا کہ اس سے وہ گناہ زائل ہو جس کا ارتکاب ہوا ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .