جمعرات 6 جمادی اولی 1446 - 7 نومبر 2024
اردو

جماعت کے ساتھ ملنے والا شخص نماز مکمل کرنے کیلئے کھڑے ہوتے ہوئے رفع الیدین کریگا؟

21506

تاریخ اشاعت : 25-09-2015

مشاہدات : 4802

سوال

سوال: آپ نے سوال نمبر 3267 کے جواب میں ذکر کیا ہے کہ ہم پر دوسری رکعت سے کھڑے ہوتے ہوئے رفع الیدین کرنا واجب ہے، جب ہم جماعت میں تاخیر کیساتھ شامل ہوں، تو ایسی صورت میں ہماری دوسری رکعت کونسی شمار کی جائے گی؟ کیونکہ اگر جماعت کیساتھ میں دوسری رکعت میں ملا ہوں تو یہ جماعت کی دوسری ہے، لیکن میری تو پہلی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

یہ بات درست ہے کہ  جماعت میں تاخیر کیساتھ شامل ہونے والے شخص کی اول نماز وہی ہو گی جو وہ امام کے ساتھ مل کے پاتا ہے[چاہے امام کی  وہ دوسری یا تیسری ہی کیوں نہ ہو] اس بارے میں مزید تفصیل کیلئے دیکھیں: سوال نمبر: (23426) کا جواب۔

اور اسی طرح پہلے تشہد سے کھڑے ہوتے وقت  رفع الیدین کرنا مستحب ہے۔

لیکن  جو شخص  امام سے ایک رکعت  پیچھے ہو  تو کیا تشہد سے  اٹھتے ہوئے  رفع الیدین کریگا یا نہیں؟
اس بارے میں  شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے استفسار کیا گیا:
تو انہوں نے جواب دیا:
"ایسا شخص رفع الیدین کریگا، کیونکہ ظاہر تو یہی ہے کہ تشہد سے اٹھتے وقت رفع الیدین کیا جاتا ہے، اور یہ چیز  ایسے شخص میں پائی جاتی ہے جو جماعت  میں امام کیساتھ تاخیر  سے ملا ہے۔ واللہ اعلم"

نوٹ: سائل کا یہ کہنا  کہ رفع الیدین کرنا واجب ہے، تو یہ بات درست نہیں ہے، کیونکہ  رفع الیدین کرنا  نماز کی سنت ہے، واجب نہیں ہے۔

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب