ہفتہ 8 جمادی اولی 1446 - 9 نومبر 2024
اردو

{ الذین ینقضون عھداللہ } میں عھدکون سا ہے؟

21654

تاریخ اشاعت : 29-07-2003

مشاہدات : 6621

سوال

اللہ تعالی کے اس فرمان الذین ینقضون عھداللہ میں کون سا عھد مراد ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


ابوبکربن العربی کا قول ہے :

عھد کی دو قسمیں ہیں : ان میں سے ایک میں تو کفارہ ہے ، اور دوسرے میں کفارہ نہیں ۔

وہ عھد جس میں کفارہ ہے اس سے وہ قسم مراد ہے جوکسی کام کے کرنے کا کسی کام سے رکنے پر اٹھائ جاۓ ۔

اوردوسرا عھد وہ معاھدہ ہے جو شرعی طورپرجائزہواور دوفریق اس پرمتفق ہوجائيں ، یاتووہ خصوصی طورپران دونوں اوریاپھر عمومی لحاظ سے مخلوق پرحکم میں لازمی ہو ۔

تو یہ معاھدہ توڑنا جائزنہيں اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے ، اور نہ ہی اس میں کفارہ ہے ، اس کوتوڑنے والا غدار قرار دیا جاۓ گا اور غداروں کے زمرہ میں اٹھایا اور اس کی غداری کے حساب سے اس کے لیے غداری کا جھنڈالگایا اور یہ کہا جاۓ گا کہ یہ فلاں کی غداری ہے ۔

اور مالک رحمہ اللہ کا قول ہے کہ العھد سے مراد یمین یعنی قسم ہے ، جس کا عقدکی بناپر توڑنا جائزنہیں ، اور اللہ تعالی کے اس فرمان میں بھی یہی مراد ہے :

اورتم قسموں کوان کے پختہ کرنے کے بعد نہ توڑو حالانکہ تم نے اپنےآپ پر اللہ تعالی کو کفیل بنایا ہے

اور یہ ایسی چيز ہے جس میں کسی قسم کا کوئ اختلاف نہیں ۔ .

ماخذ: احکام القرآن ( 1 / 27 - 28 )