جمعرات 6 جمادی اولی 1446 - 7 نومبر 2024
اردو

مصنوعی پلکیں لگانے کا حکم

سوال

اصلی پلکوں پر مصنوعی پلکیں لگانے کا کیا حکم ہے؟ مصنوعی پلکوں سے آنکھیں زیادہ کھلی اور دلکش نظر آتی ہیں، ہم مصنوعی پلکیں خاوند اور اپنے محرم مردوں کے سامنے ہی کبھی کبھی لگاتی ہیں۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

فتاوی لجنہ دائمہ میں ہے کہ:
"مصنوعی ناخن اور پلکیں استعمال کرنا جائز نہیں ہے، ۔۔۔ کیونکہ ان کے استعمال سے متعلقہ جگہ کو نقصان ہوتا ہے، اور ان کی وجہ سے دھوکا دہی ، اور اللہ تعالی کی تخلیق میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔" ختم شد

"فتاوى اللجنة الدائمة" (17/133)

ایسے ہی " زينة المرأة بين الطب والشرع " صفحہ نمبر: 33 میں ہے کہ:
"مصنوعی پلکیں ، اور قدرتی پلکوں پر استعمال کیے جانے روغن وغیرہ کے بارے میں طبی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ نیکل کی نمکیات اور مصنوعی ربڑ کا بنا ہوتا ہے اور یہ دونوں چیزیں آنکھ کے پردے میں سوزش اور پلکوں کے بال گرنے کا باعث بنتے ہیں۔"

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب