جمعہ 3 رجب 1446 - 3 جنوری 2025
اردو

پراپرٹی مالک ماہانہ کرایہ میں کمی کے عوض ایڈوانس رقم کا مطالبہ کرتا ہے، اور ایگریمنٹ ختم ہونے پر رقم واپس کردیگا ۔

220332

تاریخ اشاعت : 27-08-2014

مشاہدات : 7175

سوال

ایک آدمی پراپرٹی (2000) درہم ماہانہ کے عوض پانچ سال کیلئے کرایہ پر دیتا ہے، لیکن مستاجر [کرایہ پر لینے والا]سے وہ یہ کہتا ہے کہ: اگر آپ مجھے ایک ملین درہم ایڈوانس دے دو، تو وہ کرائے کی رقم آدھی کردے گا، اور پانچ سال کے بعد، پانچ سال کے کرایہ کی کٹوتی کرکے بقیہ رقم واپس کردیگا، اسکا کیا حکم ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

حقیقت میں یہ معاملہ قرض + ایجار[کرایہ پر دینا] پر مشتمل ہے، اور ایڈوانس ادا کی گئی رقم کا ایک جزو کرایہ ہے، اور دوسرا جزو قرض ہے۔

اور مالک پراپرٹی ، مستاجر [کرایہ پر لینے والا] کیلئے کرائے میں کمی اسی قرض کی بنیاد پر کمی کر رہا ہے۔

اور سب علمائے کرام کے ہاں ہر قرض جو منافع کے باعث بنے متفقہ طور پر حرام ، چنانچہ اس بنا پر اس ایگریمنٹ کی مذکورہ صورت حرام ہے، اس میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔

مزید کیلئے سوال نمبر: (59867) کا بھی مطالعہ کریں

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد