سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

كيا ہاسپٹل كے شعبہ حادثات اور ايمرجنسى كا ملازم نماز جمعہ ترك كر سكتا ہے ؟

22185

تاریخ اشاعت : 07-03-2006

مشاہدات : 7162

سوال

ميں ہاسپٹل ميں ملازم ہوں اور جمعہ كے روز ميرى ڈيوٹى شعبہ حادثات اور ايمرجنسى ميں ہوتى ہے ميں اور ڈاكٹر ہى ہوتے ہيں تو كيا مجھ پر نماز جمعہ واجب ہے يا نہيں، كيونكہ ايمرجنسى چوبيس گھنٹے كھلى رہتى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو ہاسپٹل ميں آپ كى ڈيوٹى كا تقاضہ يہ ہے كہ آپ نماز جمعہ كے وقت بھى ڈيوٹى پر حاضر رہيں تا كہ كسى ايمرجنسى سے نپٹ سكيں تو آپ كے ليے ہاسپٹل ميں رہنے ميں كوئى حرج نہيں، اس حالت ميں آپ نماز جمعہ ترك كرنے ميں معذور ہونگے، اور آپ نماز ظہر چار ركعت ادا كرينگے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ ولافتاء ماخوذ از مجلۃ البحوث الاسلاميۃ ( 58 / 100- 101 )