منگل 7 رجب 1446 - 7 جنوری 2025
اردو

مسافر كا دن كے آخر ميں نماز جمع كرنے كا حكم

22255

تاریخ اشاعت : 14-03-2009

مشاہدات : 7864

سوال

كيا مسلمان شخص اگر مسافر لمبے سفر پر ہو تو اس كے ليے دن كے آخر ميں نماز جمع كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

يہ منكر عظيم ہے اہل علم ميں سے كوئى بھى اس كا قائل نہيں، بلكہ مسافر كے ليے تو ظہر اور عصر دونوں نمازوں ميں سے كسى ايك كے وقت ميں سورج زرد ہونے سے قبل جمع كرنا جائز ہے، اور اسى طرح مغرب اور عشاء كسى ايك كے وقت ميں نصف رات سے قبل تك جمع كى جاسكتى ہے.

ليكن نماز فجر كسى دوسرى نماز كے ساتھ جمع نہيں ہوسكتى، بلكہ نماز فجر ہميشہ اس كے وقت ميں ہى ادا كى جائيگى چاہے سفر ہو يا حضر طلوع شمس سے قبل ہى ادا كرنا ہو گى.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 296 )