جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

کیا انیمہ کرنے والے انجیکشن روزہ توڑ دیتے ہیں

سوال

مریض کے لۓ روزے کی حالت میں انیمہ کرنے والے انجیکشن کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مریضوں کو جو قبض ختم کرنے کے لۓ انیمہ کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں ان میں علماء کا اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ وہ روزہ کو ختم کر دیتے ہیں کیونکہ جو چیز بھی پیٹ میں چلی جائے وہ روزہ ختم کر دیتی ہے ۔

اور بعض کا کہنا ہے کہ یہ روزہ کو ختم نہیں کرتے اس قول کے قائلین میں سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی بھی ہیں ان کا کہنا ہے :

یہ نہ تو کھانا اور نہ ہی پینا ہیں اور نہ ہی کھانے پینے کے معنی میں آتے ہیں ۔

اور میری را‏ئے تو یہ ہے کہ اس میں ڈاکٹروں کی را‏ئے لی جا‏‏ئے گی اگر تو یہ کہیں کہ یہ کھانے پینے کی طرح ہیں تو اس کے ساتھ ملانا واجب ہو گا تو اس وجہ سے یہ روزہ کو ختم کر دیں گے ۔

اور اگر وہ یہ کہیں کہ یہ جسم کو وہ چیزیں نہیں دیتے جو کہ کھانا پینا دیتا ہے تو پھر یہ مفطرات میں سے نہیں اور ان سے روزہ ختم نہیں ہو گا ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: فتاوى الشيخ محمد بن صالح العثيمين 1 / 516