الحمد للہ.
الحمد اللہ:
میں نے یہ سوال اپنے شیخ عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ کے سامنے رکھا
تو انہوں نے جواب میں کہا:
"جی ہاں اسے قضا دینی ہو گی؛ کیونکہ اس پر اس دن کا روزہ واجب ہے اور اس نے روزہ
عذر کی بنا پر چھوڑا ہے۔
نیز اگر وہ ایسے علاقے میں پہنچ جاتا ہے جہاں کے لوگ عید الفطر منا رہے ہیں تو وہ بھی ان کے ساتھ عید منائے گا؛ کیونکہ اس کا حکم بھی اہل علاقہ والا ہی ہو گا۔
لیکن اگر وہ شخص فجر سے پہلے سفر شروع کر لیتا ہے تو اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہے؛ کیونکہ فجر سے پہلے اس پر روزہ رکھنے کا حکم ہی لاگو نہیں ہوتا" انتہی
مزید استفادے کیلیے آپ سوال نمبر: (71203) ، (45545) اور (217122) کا جواب بھی ملاحظہ فرمائیں۔
واللہ اعلم .