الحمد للہ.
آپ کوچاہیے کہ اپنے والد کےساتھ حسن سلوک کرتےہوئے اس قرض کوادا کرنے کی کوشش کریں ، اوریہ بھی کوشش کریں کہ صرف اصل مال ہی ادا کیا جائے اورسود ادا کرنے سے بچیں ، اورجن سے قرض حاصل کیا گيا ہے انہيں وعظ ونصیحت کریں کہ وہ صرف اصل مال ہی واپس لیں اورسود ترک ترک کردیں ۔
اوراس میں بھی کوئي حرج نہيں کہ آپ ان کے ساتھ مذاکرات کریں اوراس معاملے پربھاؤ تاؤ کریں کہ انہيں صرف اصل مال ہی ملے نہ تو وہ ظلم کریں اورنہ ہی ان پر ظلم کیا جائے ، اوراس کے ساتھ ساتھ اپنے فوت شدہ والد کےلیے دعائے مغفرت اوررحمت بھی کرتے رہیں ۔
واللہ اعلم .