الحمد للہ.
اگر تو وہ اپنے محرم مردوں اور عورت كے درميان خوبصورتى كے ليے پہنے تو اس ميں بھى شرط يہ ہے كہ مردوں سے مشابہت نہ ہو اور نہ كافرہ عورتوں سے تو كوئى حرج نہيں.
ليكن اگر وہ پہن كر باہر نكلے اور غير محرم مرد اسے ديكھيں تو يہ بے پردگى ميں داخل ہو گا، اس كے متعلق اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
اور تم اپنے گھروں ميں ٹكى رہو، اور قديم جاہليت كے زمانے كى طرح اپنے بناء سنگھار كا اظہار نہ كرو الاحزاب ( 33 ).
" تو ہر وہ چيز جس سے عورت عورتوں كے درميان ممتاز اور ظاہر اور بےپرد ہوتى ہو ايسے طريقہ سے كہ اس ميں خوبصورتى و آراستگى ہو تو حرام ہے اس كے ليے جائز نہيں " .