الحمد للہ.
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کی اس حرص پر آپ کواجروثواب سے نوازے ، اور جوکچھ آپ نے پوچھاہے اس کے متعلق گزارش ہے کہ حدیث مذکورہ میں جو اجروثواب بیا ن کیاگیا ہے وہ تو صرف اسے ہی حاصل ہوگا جو قرآن مجید عربی میں ہی پڑھتا ہے ، کسی اورلغت میں ترجمہ یا معانی پڑھنے سے اس حدیث والا اجروثواب نہيں بلکہ جوبھی قرآن مجید کو سمجھنے اور غوروفکر اوران آیات پرتدبرکے لیے پڑھتا ہے تو اسے اس پر اجروثواب تو ضرور حاصل ہوگا اللہ تعالی اسے اجر ضرور دے گا ۔
اس لیے کہ مسلمان تفسیرقرآن اور ترجمہ پڑھنے پرعنداللہ ماجور ہے ، صرف اتنی بات ہے کہ اس بات کی کوئ دلیل نہیں کہ حدیث مذکورہ والا اجروثواب اسے حاصل ہوتا ہو ، اور اللہ تعالی کا فضل بڑا وسیع ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .