سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

طواف افاضہ كا ايك چكر بھول گيا

سوال

جب حاجي طواف افاضہ كرے اوراس كا ايك چكرلگانا بھول جائے اور مسجد حرام سے باہر نكل كراسے علم ہوكہ اس كا ايك چكر باقي ہے توكيا حكم ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب حاجي طواف افاضہ كرے اور ايك چكر بھول جائے اور مدت لمبي ہو گئي تو اسے طواف دوبارہ كرنا ہوگا ، ليكن اگر وقت زيادہ نہيں گزرا بلكہ جلد ياد آگيا توبھولا ہوا چكر لگالے .

اللہ تعالي ہي توفيق بخشنے والا ہے اللہ تعالي ہمارے نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم اور ان كي آل اور صحابہ كرام پر اپني رحمتيں نازل فرمائے .

ماخذ: اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃوالافتاء : ديكھيں فتاوي اللجنۃ ( 11 / 253 )