جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

اگر والد بیٹے کو اپنی دکان میں کام کرنے کی اجرت مارکیٹ کے مطابق نہ دے تو بیٹا بغیر بتلائے اپنا حق لے سکتا ہے؟

267324

تاریخ اشاعت : 15-05-2023

مشاہدات : 1147

سوال

میرے والد کی کمرشل دکان ہے، وہ مجھے سارا دن دکان پر بٹھائے رکھتے ہیں اور خود سارا دن کافی شاپ پر گزارتے ہیں، میرے سارے دوست اپنے بچپن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن میں اپنے بچپن سے محروم ہوں، میرے والد مجھے دکان پر بیٹھنے کا ایک روپیہ بھی نہیں دیتے، مزید میرے دوستوں کو میرے ساتھ بیٹھنے بھی نہیں دیتے، جس کی وجہ سے میری زندگی میرے لیے اجیرن بن چکی ہے، تو کیا میرے لیے انہیں بتلائے بغیر رقم لینے کی اجازت ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

میں نے یہ سوال اپنے شیخ مکرم عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا:

ظاہر تو یہی ہوتا ہے کہ بیٹا مارکیٹ کے مطابق دکان کی آمدن میں سے اجرت لے سکتا ہے؛ کیونکہ والد نے اس کا حق غصب کیا ہوا ہے۔

واللہ اعلم

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد