جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

کیا روزی کے لیے اکثر سفر پررہنے والا شخص روزہ چھوڑ سکتا ہے ؟

سوال

میں روزی کےلیے اکثر سفر پر رہتاہوں اورسفر میں فرائض جمع کرتا اوررمضان کے روزے چھوڑتا ہوں توکیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ کے لیے سفر میں چاررکعتی نماز قصر کرنا ، اورظہروعصر کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا اورمغرب وعشاء بھی کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا جائز ہے ، اور اسی طرح رمضان المبارک میں سفر پر ہونے کی وجہ سے روزے چھوڑنا بھی جائز ہے ، لیکن بعدمیں ان کی قضاء واجب ہوگی ۔

کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

اورجو کوئي مریض ہویا سفر پر وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے البقرۃ ( 185 ) ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 212 ) ۔