الحمد للہ.
والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ : وبعد ۔ہم نے مندرجہ بالاسوال فضیلۃ الشيخ علامہ عبدالعزيز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا تو ان کا جواب تھا :
صرف شہریت حاصل کرنے کے لیے شادی کرنا اورپھراسے طلاق دینا شریعت اسلامیہ میں مجھے تویہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا کرنا جائز نہیں ۔انتھی ۔
اوراسی طرح یہ بھی کہ نصرانی عورت سے صرف اوراق میں ہی نکاح کرنا ان کفار کے ساتھ حیلہ اورمکروفریب ہے جو کہ جائز نہیں ، کیونکہ اللہ تعالی ظلم کو پسند نہیں فرماتا حتی کہ کافر پر بھی اس ظلم کوپسند نہیں کرتا ہے ۔
واللہ اعلم .