الحمد للہ.
الحمدللہجب عقد نکاح شرعی شروط کے ساتھ کیا جائے تو وہ نکاح صحیح ہے اوراپنی اصل پر ہی باقی رہتا ہے ( عقد نکاح کی شرعی شروط کے لیے آپ سوال نمبر813 کا جواب ضرور دیکھیں ) ۔
آپ کے لاعلم دوست کے کہنے کے مطابق کہ چھ ماہ بیوی سے نہ ملا جائے تویہ نکاح فاسد اورباطل ہوجاتا ہے ایسا نہیں اس کی یہ بات غلط ہے – اگر تو آپ نے اس کے قول کو حق مانا ہے – تو اس حالت میں آپ پر ضروری ہے کہ آپ اپنے دوست کو نصیحت کریں کہ وہ علم کے بغیر کسی کو بھی فتوی نہ دیتا پھرے ۔
اگر وہ آپ کو یہ نصیحت کرتا کہ اپنی بیوی کو بغیر محرم کے سفر نہ کرانا بلکہ کینڈا آنے کے لیے اس کے ساتھ کوئي محرم ضرورہو تویہ بات اس کے لیے بہت اچھی اوربہتراورصحیح تھی ۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو توفیق عطا فرمائے اورآپ کی شادی میں برکت کرے اورسعادت سے نوازے ، اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔
واللہ اعلم .