سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کوئی مرد اپنی آنکھوں کی پلکیں خوبصورت بنانے کے لیے مسکارا لگا کر سکتا ہے؟

سوال

کیا مرد اپنی آنکھوں کی پلکیں سیدھی کروا سکتا ہے؟ اور کیا یہ عورتوں سے مشابہت میں آئے گا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مرد کے لیے معمولی سا بناؤ سنگھار ہی کافی ہوتا ہے ، یعنی اپنے بالوں میں کنگھی کر لے اور تیل لگا لے۔ مرد کو عورتوں کی طرح خوبصورت بننے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اب سوال میں موجود پلکوں کو سیدھا کرنے سے کیا مراد لیا جا رہا ہے! کیونکہ پلکیں تو پہلے ہی سیدھی اور مرتب ہوتی ہیں انہیں تو مرتب کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی، اللہ تعالی نے انہیں فطری طور پر خوبصورتی اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے بنایا ہے۔

تاہم خواتین پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے یا ان میں مزید خم پیدا کرنے کے لیے کچھ مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔

لوگوں کے تعامل سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ طریقہ کار صرف عورتوں کے ساتھ خاص ہے، اور چونکہ مردوں کے لیے عورتوں سے مشابہت اپنانا منع ہے اس لیے یہ کام مردوں کے لیے جائز نہیں ۔ جیسے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ : ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے عورتوں سے مشابہت رکھنے والے مردوں پر اور مردوں سے مشابہت رکھنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے) بخاری: (5435)

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب