سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

اسٹریلیا کے حجاج کرام کا میقات

سوال

ہم اسٹریلیا میں رہتے ہیں ، اور اس برس بہت سارے اسٹریلین مسلمان فريضہ حج کی ادائيگي کے لیے جائيں گے ، مثلا ہم سڈنی سے سفر کریں گے اورتین جگہوں میں سے ایک ہوائي اڈا پہلا سٹاپ ہوگا : جدہ ، ابوظبی ، بحرین ، توہمارے احرام کا میقات کہاں ہوگا ؟
کیا ہم سڈنی سے احرام باندھیں گے یا کسی اورجگہ سے ؟ امیدہے کہ آپ جواب سے نوازيں گے آپ کا شکریہ ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

نہ توسڈنی اورنہ ہی ابوظبی اوربحرین حج اورعمرہ کے لیے میقات ہے ، اورنہ ہی آپ جیسے لوگوں کے لیے جدہ ہی میقات ہے بلکہ یہ تواس کے رہائشی لوگوں کے لیے میقات ہے ۔

بلکہ تم پرواجب ہے کہ تم فضائي راستے سے گزرواورمکہ جانے کا ارادہ ہو توسب سے پہلے میقات سے احرام باندھو کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کرتے وقت فرمایا تھا : '

( یہ اہل میقات کے لیے بھی میقات ہيں اوران کےلیے بھی جوحج اورعمرہ کرنے کےلیے یہاں سے گزریں ان کے لیے بھی میقات ہیں ) ۔

اورآپ کےلیے یہ ممکن ہے کہ آپ ہوائي جہاز کے عملہ کے ارکان سے میقات سے گزرنے سے قبل ہی میقات کا پوچھ لیں ، اوراگر آپ لوگ میقات سے قبل ہی احرام پہن لیں اوراس خدشہ سے کہ کہيں بغیر احرام ہی میقات سے تجاوز نہ کرجائيں میقات سے قبل ہی تلبیہ بھی کہہ لیں تواس میں کوئي حرج نہيں ۔

اوررہا مسئلہ احرام کی تیاری یعنی غسل اورصفائي وغیرہ اوراحرام کی چادریں پہنناتویہ ( میقات سے قبل )کسی بھی جگہ ہوسکتی ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 131 ) ۔