الحمد للہ.
اگر وہ چيز اسے نقصان اور ضرر نہ دے تو اسے كھلانے ميں كوئى حرج نہيں.
اور يہ بات تو معلوم ہى ہے كہ اس طرح كے جانوروں كو خراب كھانا برداشت كرنے كى انسان سے زيادہ قوت ہوتى ہے، اور اللہ تعالى نے اسے اتنى تيز حس عطا فرمائى ہے جس سے وہ اپنے ليے مناسب اور غير مناسب چيز كى شناخت كر ليتا ہے.
اس پر مستزاد يہ كہ ان بند اشياء كے پيكٹوں كے ليے غالب طور پر كچھ احتياطى مدت بھى ہوتى ہے.
واللہ اعلم .