سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

چاند رات اورعید کے دن جماع کرنا

سوال

چاندرات اورعید کے دن جماع کرنے کا حکم کیا ہے ( میرا سوال دونوں عیدوں کے بارہ میں ہے ) ؟
اس لیے کہ میں نے کچھ دوست واحباب سے سنا ہے کہ یہ جائز نہیں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ نے جواپنے دوست واحباب سے بات سنی ہے وہ صحیح نہیں ، چاند رات اورعید والے دن بیوی سے ہم بستری کرنی مباح ہے ، ہم بستری توصرف مندرجہ ذيل حالت میں حرام ہے :

رمضان میں دن کے وقت ، حج اورعمرہ کے احرام کی حالت میں ، یا پھر اگرعورت حائضہ اورنفاس والی ہو ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب