جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

شراب نوش کی جانب سے شادی کا پیغام

3938

تاریخ اشاعت : 01-04-2004

مشاہدات : 5686

سوال

کیا تقریبات میں شراب نوشی کرنے والے مسلمان شخص سے شادی کرنے پر رضامندی گناہ ہے ؟
میں شراب سے شدید نفرت کرتی ہوں اورمیرے خیال میں شراب ہر کبیرہ گناہ کی جڑ ہے ، لیکن مجھے ایک شراب نوشی کرنے والے شخص نے شادی کا پیغام دیا ہے میں اس معاملہ میں تردد کا شکار ہوں اورآپ سے نصیحت کی درخواست ہے ، اللہ تعالی آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

شیخ عبداللہ بن قعود نے ہمیں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا :

افضل اوربہتر تویہ ہے کہ آپ اس سے شادی نہ کریں ، لیکن اگر اس سے شادی کرلی تو یہ جائز ہوگا ۔ .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد