سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

شہریت حاصل کرنے کے لیے غیرمسلمہ سے شادی کرنا

3975

تاریخ اشاعت : 29-12-2003

مشاہدات : 5536

سوال

میں ملک بسنے اورشہریت حاصل کرنے کے لیے کافرہ عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں کیا صرف اسی غرض سے شادی کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشيخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

جب وہ حلال عورتوں میں سے ہو تو اس سے نکاح کرنا صحیح ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

عورت سے چار وجوہات کی بنا پر شادی کی جاتی ہے اس کے مال کی وجہ ، اس کے حسب ونسب کی وجہ سے ، اس کی خوبصورتی وجمال کی وجہ سے ، اس کے دین کی وجہ سے ، تمہارے ہاتھ خاک میں ملیں دین والی کو اختیار کرو ۔

تواس میں مال کی وجہ سے بھی نکاح کا ذکر ہے اوریہ بھی اس مال کی طرح ہے ، اس لیے اگر وہ شہریت کے حصول اور ملک میں بسنے کے لیے شادی کرنے میں کوئي حرج نہیں لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ اس کی نیت یہ ہونی چاہیے کہ جب اسے شہریت مل جائے تو اسے طلاق دے دے گا ۔ .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين