الحمد للہ.
اگر آپ کے اپنے ملک میں کوئي فقیر اورمسکین نہیں جوصدقہ وخیرا ت کا مستحق ہو توپھر کسی قابل اعتماد شخص یاپھر کسی قابل اعتماد خیراتی تنظیم کوبطور وکیل بنا کر کفارہ اورصدقہ کی رقم دوسرے ملک بھیجنے میں کوئي حرج نہیں کہ وہ رقم مستحقین تک پہنچ سکے ۔
اورکفارہ اسی طرح ادا کیا جاۓ گا جس طرح کہ آیت میں مذکور ہے اس کی خصلت بھی ویسی ہی ہونی چاہیے ، آیت میں مذکور اشیاء کے بدلے کفارہ میں رقم ادا کرنا صحیح نہيں اورکفارہ ادا نہیں ہوگا ۔
فقیر اورمسکین وہ شخص ہے جس کے پاس ضروریات کی کمی ہواوراس کے پاس یہ چيزیں نہ پائيں جائيں ۔
واللہ اعلم .