سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

خاوند اسےحمل کے ابتدائي ایام میں ہی طلاق دینے والا ہے توکیا اس کے لیے اسقاط حمل جائزہے

48996

تاریخ اشاعت : 03-07-2020

مشاہدات : 2248

سوال

میرے اورخاوند کے مابین بہت بڑی مشکل پیدا ہوچکی ہے اورہم جدائي کے دھانے پہنچ چکے ہیں ، اور پھر مجھ پریہ انکشاف ہوا کہ مجھے تو چالیس یوم کا حمل بھی ہے توکیا میرے لیے خاوند کی اجازت کےبغیر ہی اسقاط حمل جائز ہے کیونکہ خاوند اسقاط پرراضی نہیں ہوگا ، اورجب ہماری آپس میں جدائي ہی ہونے والی ہے توپھر میں حمل ہی کی حالت کیوں رہوں  ؟ 

جواب کا متن

الحمد للہ.

میں نے اس مسئلہ کےبارہ میں شیخ عبدالرحمن البراک حفظہ اللہ تعالی سے پوچھا توان کا جواب تھا :

اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ خاوند کی اجازت کے بغیر اسقاط حمل کروائے کیونکہ جس طرح بیوی کوبچے میں حق ہے اسی طرح خاوند کوبھی بچے میں حق حاصل ہے ۔

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب