ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

طالبہ کا اپنی استانی کوھدیہ دینا

5229

تاریخ اشاعت : 23-08-2004

مشاہدات : 5311

سوال

بعض طالبات اپنی استانی کوتہواروں کے موقع پرکچھ تحائف دیتی ہیں ان طالبات میں کچھ تواس استانی سے پڑھ رہی ہیں اورکچھ نہیں پڑھتیں لیکن احتمال ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں اس استانی سے پڑھائي کریں گی ، اورکچھ کی پڑھائي کا احتمال ہی نہیں یعنی وہ فارغ ہوچکی ہیں ، توان حالات میں ھدیہ قبول کرنے کا کیاحکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

تیسری حالت میں توکوئي حرج نہیں ، لیکن اس کے علاوہ دوسرے حالات میں جائز نہیں ، اگرچہ وہ تحائف ولادت وغیہر کے موقع پر بھی دیے جائيں ، اس لیے کہ یہ ھدیہ استانی کا دل شاگرد مائل کرنے کا با‏عث بنے گا۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد