الحمد للہ.
نماز مغرب كا وقت غروب آفتاب سے ليكر سرخى غائب ہونے تك رہتا ہے، اور نماز عشاء كا وقت سرخى غائب ہونے سے ليكر نصف رات تك رہتا ہے اور نماز فجر كا وقت طلوع فجر صادق سے شروع ہو كر طلوع آفتاب تك رہتا ہے، اس كى دليل صحيح مسلم ميں عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى حديث ہے، اس ميں وہى اوقات بيان ہوئے ہيں جو اوپر بيان كيے گئے ہيں.
چنانچہ جب اوقات نماز ايك دوسرے سے امتياز ركھتے اور عليحدہ ہيں تو پھر ہر نماز اس كے وقت ميں ادا كى جائيگى، چاہے نمازوں كے اوقات كتنے ہى قريب ہو جائيں، اور اس پر صبر كرنا جھاد كى ايك قسم ہے، اور پھر اللہ تعالى بہتر عمل كرنے والے كا اجروثواب ضائع نہيں كرتے.
واللہ اعلم .