جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

لڑکی نے والدین کے علم کے بغیر شادی کرلی

6122

تاریخ اشاعت : 21-05-2004

مشاہدات : 7216

سوال

کیا خفیہ شادی کرنا جائز ہے ؟
میری سہیلی نے مسجد میں جاکر ایک گواہ کی موجودگی میں والدین کے علم کے بغیر شادی کرلی توکیا یہ شادی قائم ہے ؟
میں جواب چاہتی ہوں اللہ تعالی آپ کو برکت سے نوازے

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

شادی میں ولی اوردو گواہوں کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ حدیث شریف میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا ) ۔

اورایک حديث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( جوعورت بھی اپنے ولی کی اجازت کے بغیرشادی کرے اس کا نکاح باطل ہے ) ۔

تو اس بنا پر ضروری ہے کہ اگر ولی اس پر راضی ہو تو دو عادل گواہوں کی موجودگی میں نکاح کی تجدید کی جائے ۔

آپ مزید تفصیل دیکھنے کے لیے سوال نمبر ( 2127 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد