سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

اہل سنت كو گمراہ فرقوں كے لوگوں سے اپنى بيٹيوں كى شادى نہيں كرنى چاہيے

66052

تاریخ اشاعت : 12-02-2012

مشاہدات : 6266

سوال

كيا اباضى فرقہ سے تعلق ركھنے والا نوجوان شافعى المسلك لڑكى سے شادى كر سكتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اباضى فرقہ خوارج فرقہ سے تعلق ركھتا ہے، جو كہ گمراہ فرقہ ہے ان كى مذمت ميں بہت سارى نصوص وارد ہيں، آپ اس كى تفصيل ديكھنے كے ليے سوال نمبر ( 11529 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

اور سوال نمبر ( 40147 ) كے جواب ميں ہم نے مستقل فتوى اور علمى ريسرچ كميٹى سعودى عرب كا درج ذيل كلام نقل كيا ہے:

" اباضى فرقہ گمراہ فرقوں ميں شامل ہوتا ہے، كيونكہ يہ لوگ عثمان بن عفان اور على رضى اللہ تعالى عنہم كے خلاف خروج كرتے ہيں، اور ان پر ظلم و ستم اور ان سے عداوت ركھتے ہيں، اس ليے ان كے پيچھے نماز ادا كرنى جائز نہيں " انتہى

اور شيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ كا فتوى ہے:

" اباضيوں كى گواہى شرعا قبول نہيں ہے " انتہى

ديكھيں: فتاوى الشيخ محمد بن ابراہيم ( 13 / 30 ).

اور پھر عورت كے اولياء كو اپنى بچى كے ليے بہتر خاوند تلاش كرنے كى كئى ايك نصوص وارد ہيں، اس ميں خاوند كا دين و اخلاق بھى پسنديدہ ہونا شامل ہے، اور پھر گمراہ فرقوں كا كونسا دين پسنديد ہوگا، جو لوگ مسلمان آئمہ كرام كے خلاف خروج كا عقيدہ ركھيں، اور پھر قرآن مجيد كو مخلوق كہتے ہوں، اور مرتكب كبيرہ كو كافر سمجھتے ہوں، اور آخرت ميں اللہ سبحانہ و تعالى كى رؤيت كا انكار كرتے ہوں ان كا دين كيا ہوگا؟!!

ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جب تمہارے پاس كسى ايسے شخص كا رشتہ آئے جس كے دين اور اخلاق كو تم پسند كرتے ہو تو اس كے ساتھ ( اپنى لڑكى كى ) شادى كر دو، اگر ايسا نہيں كرو گے تو زمين ميں لمبا چوڑا فساد بپا ہو جائيگا "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 1084 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 1967 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے السلسلۃ الصحيحۃ حديث نمبر ( 1022 ) ميں اسے حسن قرار ديا ہے.

اس ليے اہل سنت كو چاہيے كہ وہ اپنى بچيوں كى شادي بدعتى شخص كے ساتھ مت كريں، كيونكہ خاوند كا اپنى بيوى پر بہت زيادہ اثر ہوتا ہے، اور اس طرح وہ عورت اپنے خاوند سے اثرانداز ہو كر فرقہ ناجيہ سے نكل كر گمراہ فرقے ميں چلى جائيگى.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب