الحمد للہ.
آپ كو چاہيے كہ آپ نے يہ سودى كارڈ جارى كروا كے اپنے خاوند كى گناہ اورمعصيت ميں جو مدد اور تعاون كيا ہے اس پر اللہ تعالى كے ہاں توبہ كريں، كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:
اور تم نيكى اور بھلائى كے كاموں ميں ايك دوسرے كا تعاون كيا كرو، اور گناہ اور دشمنى ميں ايك دوسرے كا تعاون مت كرو
اور آپ پر واجب تو يہ تھا كہ كارڈ جارى كروانے سے باز رہتيں اورآپ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے مندرجہ ذيل فرمان پر عمل كرتے ہوئے اس كے اس مطالبہ كو قبول نہ كرتيں، اگرچہ وہ اس پر اصرار بھى كرتا:
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" اللہ عزوجل كى معصيت ميں كسى بھى مخلوق كى اطاعت و فرمانبردارى نہيں ہے"
اسے امام احمد رحمہ اللہ تعالى نے مسند على رضي اللہ تعالى ميں روايت كيا ہے، اور يہ حديث صحيح الجامع ميں بھى ہے ديكھيں: صحيح الجامع حديث نمبر ( 7520 ).
واللہ اعلم .