منگل 11 جمادی اولی 1446 - 12 نومبر 2024
اردو

دین اسلام میں داخل ہونے کی سہولت

سوال

میرا والد امریکی اورافریقی الاصل اوروالدہ سفید فام ہے ، میں نے دین اسلام کے بارہ میں بہت گہرا مطالعہ کیا ہے ، اورمیری عمر سولہ برس ہے میں حق کی تلاش میں ہوں اورحقیقتا یہ چاہتی ہوں کہ مسلمان بن جاؤں ، میں بالفعل کس طرح مسلمان ہوسکتی ہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

دین اسلام کے محاسن میں یہ بات شامل ہے کہ بندے اوررب کے درمیان کسی قسم کا کوئ واسطہ نہیں ، اوریہ بھی اسلام کے محاسن میں داخل ہے کہ دین اسلام کے قبول کے لیے کوئ کسی شخص کی موافقت کی ضرورت نہیں اورنہ ہی اس میں کوئ ایسے معاملات درکارہیں جوانسانوں کے ہوتے ہيں ۔

بلکہ قبول اسلام کا مرحلہ توبالکل آسان اورسھل ہے جسے ہرکوئ شخص سرانجام دے سکتا ہے اگرچہ وہ اکیلا صحراء یا پھرکسی بند کمرے میں ہی کیوں نہ ہو ، معاملہ صرف اتنا ہے کہ اسے دو جملے کہنے کی ضرورت ہے جومکمل اسلام کے معانی پردلالت کرتے ہیں

ان کلمات میں انسان اپنے رب کی عبودیت کا اقرار اوراپنے آپ کواللہ تعالی کے سپرد کرنے کا عھد کرتا ہے ، اوراس بات کا اعتراف ہے کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئ اورالہ ومعبود نہيں ، وہی اس کا مولی و ولی ہے ، اوروہی اللہ تعالی ہے جوچاہے اس کے بارہ میں حکم نازل کرے اورفیصلہ کرے ۔

اوراس کلمہ میں یہ اقرار ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے بندے اوررسول ہیں ، اللہ تعالی نے ان پرجووحی فرمائ اس کی اتباع و اطاعت واجب ہے ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ہی اللہ تعالی کی اطاعت وفرمانبرداری ہے ۔

جوبھی ان دونون شہادتوں کی گواہی صدق قلب اوریقین اورایمان رکھتے ہوۓ دیتا ہے وہ مسلمان ہوگیا اوروہ مسلمانوں میں سے ایک فرد شمار ہوتا ہے اس کے بھی وہی حقوق ہوں گے جوباقی مسلمانوں کے ہیں اوراس پربھی وہی چيزيں اوراحکام واجب ہوں گے جودوسرے مسلمان افرادپر واجب ہیں ۔

اس کلمہ کی ادا‏ئيگي کے فورا بعد اس پر ان شرعی احکام کی ادائيگي شروع ہوجاۓ گي جوبھی اللہ تعالی نے اس پرواجب کیا ہے مثلا نماز پڑھنی اوررمضان کے روزے رکھنے وغیرہ احکامات پرعمل شروع کردے گا ۔

تواس طرح اے عقل مند سوال کرنے والی آپ کویہ ظاہر ہوگيا ہوگا کہ آپ فوری طورپرمسلمان ہو سکتی ہیں ، تواٹھیں اورغسل کریں اوراپنی زبان سے پکاریں ( أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أنّ محمدا عبده ورسوله ) میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئ بھی عبادت کے لائق نہیں ۔

آّپ مزیدتفصیلات کے لیے اسی ویپ سائٹ پر( اسلام قبول کریں ) والی قسم دیکھیں ۔

اللہ تعالی آپ کوہرقسم کی بھلائ کرنے کی توفیق عطا فرماۓ اور آپ کی غلطیاں درست کرے اوردنیا وآخرت میں آپ کوسعادت مندی سے نوازے ، اورسلامتی اس پر ہوتی ہے جو ھدایت کی پیروی و اتباع کرتا ہے ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد