جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

روحانی طریقے

7107

تاریخ اشاعت : 05-04-2004

مشاہدات : 16735

سوال

کیا آپ مہربانی فرماتے ہوئے طرق روحانہیہ کے متعلق یہ بیان کریں گے کہ اس میں اسلامی رائے کیا ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو اس سے مراد جنوں وغیرہ میں سے روحوں کو حاضر کرنا مقصود ہے تو پھر یہ جائز نہیں کیونکہ یہ شرک کے بغیر مکمل نہیں ہو گا۔

اور اگر اس سے مراد اللہ تعالی اور اسکے رسولوں اور فرشتوں اور اللہ تعالی کی کتابوں اور آخرت کے دن اور اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لاکر روح کو غذا فراہم کرنا ہے تو یہ ملوب شرعی ہے یعنی مسلمان سے شریعت اسلامیہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ روح کو ان کے ساتھ غذا فراہم کرے۔

واللہ تعالی اعلم۔

اور اللہ تعالی ہی زیادہ علم رکھتا ہے۔ .

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير