جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

كرنسى پرنٹنگ كى ملازمت كا حكم

72314

تاریخ اشاعت : 23-07-2007

مشاہدات : 5219

سوال

ہميں يہ تو علم ہے كہ بنك كى ملازمت كرنا حرام ہے، كيا حكومت كى كرنسى چھاپنے كے پرنٹنگ پريس ميں ملازمت كرنا بھى حرام ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كرانسى چھاپنے والے پريس ميں ملازمت كرنے ميں كوئى حرج نہيں اور نہ ہى اس كا سودى بنك كے معاملات سے كوئى تعلق ہے، لوگوں كو اس كرنسى كى ضرورت كسى پر مخفى نہيں، بلكہ اس وقت تو يہ كرنسى ان كى زندگى قائم ركھنے اور سدھارنے كا حكم ركھتى ہے، اور يہ كرانسى جارى كرنا تو ملك كى اقتصادى حالت مضبوط اور كمزور ہونے كے تابع ہے، اور كرنسى چھاپنے والے پريس اور بنك كا تعلق معاملات اور لين دين كا تعلق نہيں، بلكہ يہ تو احتياطى قوت اور اقتصاد كے حساب سے محدود كرنسى چھاپنے كا حكم جارى كرنا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب