جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

عقد نکاح کی شروط

813

تاریخ اشاعت : 22-07-2004

مشاہدات : 15102

سوال

جب عقد نکاح امام مسجد یا کسی اوردینی شخصیت یا نکاح رجسٹرار کی موجودگی کے بغیر ہوا ہو تو ایسی شادی کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جب عورت کا ولی مثلا یہ کہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی تیرے ساتھ کردی اورخاوند کی جانب سے قبول یا پھر رضامندی کا اظہار ہوا ہو اوراس میں دو گواہ بھی موجود ہوں ، اورعورت بھی نکاح کے لیے حلال ہو ( یعنی کوئي ایسا مانع نہ پایا جائے جس کی وجہ سے نکاح حرام ہو ) تو ایسا نکاح شرعی طورپر صحیح ہے ۔

چاہے یہ نکاح شرعی عدالت میں نہ بھی ہوا ہو اورنہ ہی اس نکاح میں قاضی یا امام مسجد یا نکاح رجسٹرار شریک ہوا ہو تویہ نکاح صحیح ہوگا ۔

واللہ اعلم.

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد