اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

نمازی سجدے اور تشہد کے دوران کہاں نظر رکھے؟

8580

تاریخ اشاعت : 26-10-2015

مشاہدات : 9979

سوال

سوال: نمازی قیام کے دوران سجدے کی جگہ پر نظر رکھتا ہے، اور رکوع اور سجدہ کے دوران کس جگہ پر نظر رکھے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نمازی رکوع  کے دوران اپنے سجدے کی جگہ پر نظر رکھے، جبکہ تشہد کے دوران  انگلی کے اشارے والی جگہ پر رکھے، اور سجدے کی حالت میں آنکھوں کے سامنے والے زمین کے حصے پر نظر رکھے۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، اللہ تعالی درود و سلام نازل فرمائے ہمارے نبی محمد ، انکی اولاد، اور صحابہ کرام پر

واللہ اعلم.

ماخذ: اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء 7/25