سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کافرسے انجیل کا نسخہ لینا تاکہ وہ قرآن مجید لینا قبول کرلے

سوال

ایک مسلم شخص کا کہنا ہے کہ میں نے ایک کافرکو قرآن مجیدکا نسخہ دیا تو وہ کہنے لگا کہ میں یہ قرآن اس وقت تک نہیں لوںگاجب تک کہ تم مجھ سے عربی انجیل کا نسخہ نہ لے لو اور میں قرآن مجید کواس وقت تک نہیں پڑھوں گا جب تک کہ تم انجیل نہ پڑھو تو کیا وہ ایسا کام کرے یا نہ کرے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

ہم نے یہ سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثيمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا تو ان کا جواب تھا :

وہ یہ کام نہ کرے کیونکہ ہو سکتا ہے مسلمان پراس کا اثرہو جاۓ اور اس خبیث پر کچھ بھی اثر نہ ہو ، اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ اس پر مصر ہے کہ مسلمان انجیل کا نسخہ ضرور لے ، تو مسلمان کو اس پر موافقت نہيں کرنی چاہیے اگر تو وہ ھدایت یافتہ بن جاتا ہے تو اس میں اس کا اپنا فا‏ئدہ ہے اور اگروہ کافرگمراہ ہی رہتا ہے تو اس کا نقصان بھی اسے ہی ہے ۔

سوال ؟

کیاوہ ظاہری طورپر موافقت اختیار کرسکتا ہے اور باطنی طورپر وہ اسے پڑھے ہی نہ ؟

جواب :

وہ اس کی بھی موافقت نہ کرے بلکہ کسی چیز کی بھی اس لیے کہ وہ اس پر فخر کرے گا ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين